پیر‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2024 

سبق جو کامیاب لوگ اپنی پہلی نوکری سے ہی سیکھ لیتے ہیں

datetime 10  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انسان کی پہلی نوکری اسے ہمیشہ یاد رہتی ہے کیونکہ وہ گھر سے نکل کر حقیقی دنیا میں پہلی بار آتا ہے اور مختلف لوگوں سے ملتا ہے اور اس نوکری سے انسان کئی طرح کے سبق حاصل کرتا ہے لیکن پہلی نوکری کرنے والا ہر شخص وہ 8 ایسے سبق ضرور حاصل کرتا ہے جس پر عمل پیرا ہو کر وہ مستقبل میں کامیابی بھی حاصل کرتا ہے۔ وہ کیا سبق ہیں؟ آئیے آپ کو ان کے بارے میں بتاتے ہیں۔
پہلی بری نوکری اور مستقبل کے مقاصد
اگر کسی کی پہلی نوکری کا تجربہ تلخ ہو تو وہ آنے والی زندگی کے لئے بہتر طریقے سے پلاننگ کرپاتا ہے۔اگر پہلی نوکری میں مشکلات بڑھنے لگیں تو انسان یہ سوچنے پر مجبور ہوتا ہے کہ اسے کسی بھی صورت میں یہاں سے نکل کر کسی اور اچھی جگہ ہر صورت میں جانا ہے۔یہ سوچ اسے آگے بڑھنے پر مجبور کرتی ہے اور وہ ترقی کی منازل پر پہلا قدم رکھتا ہے۔
نوعمری میں نوکری
تجربہ کار لوگوں کا کہنا ہے کہ کوشش کی جائے کہ پہلی نوکری جلد شروع کردی جائے کہ اس طرح انسان اوائل عمری ہی سے تجربہ حاصل کرنے لگتا ہے۔ضروری نہیں کہ آپ باقاعدہ نوکری کریں بلکہ اخبار بیچنا بھی نوکری ہوسکتا ہے۔
کم تنخواہ بالکل کچھ نہ ہونے سے اچھا ہے
یہ بات ضروری نہیں کہ آپ کو پہلی نوکری میں بہت اچھی تنخواہ ملے ۔چونکہ آپ کا تجربہ بالکل نہیں ہوتا اس لئے زیادہ پیسے ملنے کا امکان کم ہوتا ہے۔آپ کو یہ بات مدنظر رکھنی چاہیے کہ آپ کے پاس بالکل بھی تجربہ نہیں لہذا کچھ نہ کچھ تو ملے گایعنی پیسوں کے ساتھ نوکری کا تجربہ۔
کوئی بھی نوکری چھوٹی نہیں ہوتی
یاد رکھیں کہ کوئی بھی نوکری چھوٹی نہیں ہوتی بلکہ بڑے لوگ خندہ پیشانی کے ساتھ اسے کرتے ہیں۔اگر آپ کے ذہن میں یہ بات آجائے کہ یہ نوکری چھوٹی ہے تو یاد رکھیں کہ آپ کبھی بھی زندگی میں کامیاب انسان نہیں بن سکتے۔بڑے لوگ کبھی بھی ایسا نہیں سوچتے تھے اور یہی ان کی کامیابی کا راز تھا۔
خوش لباسی
آپ کو یہ بات بھی ذہن میں رکھنی چاہیے کہ خوش لباسی کی وجہ سے لوگوں پر اچھا اثر پڑتا ہے لہذا آپ کو اچھے لباس زیب تن کرنے چاہئیں۔ضروری نہیں کہ اچھا لباس کوئی مہنگا لباس ہی ہے بلکہ صاف ستھرا رہنا بھی خوش لباسی ہوسکتا ہے۔
پہلی نوکری کو انجوائے کرنا
جیسا بھی کام ہو بڑے لوگ اس سے کئی سبق لیتے ہیں اور اسے کرتے ہوئے انجوائے کرتے ہیں کیونکہ اگر آپ کے ذہن میں یہ آئے گا کہ آپ کوئی چھوٹا کام کررہے ہیں تو کبھی بھی سبق حاصل نہیں کرپائیں گے۔دیگر افراد کے ساتھ گھل مل جائیں اور اپنے کام کو انجوائے کریں۔
کام پر تعلقات
بڑے لوگ کبھی بھی نوکری پر کسی کے ساتھ تعلقات استوار نہیں کرتے۔اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو اس کے کام کو کوئی بھی سنجیدگی سے نہیں لیتا اور حقیقی کامیابی نہیں مل پاتی۔
اگر کام میں مزہ نہ آئے
اگر آپ کو اپنے پہلے کام میں مزہ نہ آئے تو یہ وہ وقت ہے کہ آپ کو کوئی دوسرے نوکری کی تلاش کرنے چاہیے۔مزہ آنے سے مراد یہ ہے کہ اگر آپ کو لگے کہ آپ کچھ نیا نہیں سیکھ رہے تو ایسے وقت میں نوکری کی تبدیلی ضروری ہوجاتا ہے۔



کالم



راشد نواز جیسی خلائی مخلوق


آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…

نیویارک میں چند دن

مجھے پچھلے ہفتے چند دن نیویارک میں گزارنے کا…

لالچ کے گھوڑے

بادشاہ خوش نہیں تھا‘ وہ خوش رہنا چاہتا تھااور…

جنرل فیض حمید کیا کیا کرتے رہے؟(آخری حصہ)

میں یہاں آپ کو ایک اور حقیقت بھی بتاتا چلوں‘…