دیارٗ صنوبر(Cedrus) کی اہم خصوصیات :بلند حوصلہ ٗ خوداعتمادی!
آپ کی خوبصورتی بسااوقات آپ کے چہرے سے ظاہر نہیں ہوتی لیکن آپ اندرونی طورپر بہت خوبصورت ہیں۔ آپ بلند حوصلہ اورخوداعتماد ہیں لیکن آپ عدم اعتماد رکھنے والوں کو حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ آپ میں حالات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے اور آپ اپنی منزل کا تعین خود کرنے کے عادی ہیں۔ آپ جفاکش اور رجائیت پسند ہیں ۔ آپ سچی محبت کیلئے بہت دیر تک انتظار کر سکتے ہیں اور وقت کے کھیل کو سمجھنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔
انناس(Pinus) کی اہم خصوصیات:انفرادیت!
آپ صرف موافق دوستوں کے ساتھ اور ایسے ہی ماحو ل میں رہنا پسند کرتے ہیں‘ آپ چست و چالاک اور صحت مند ہیں ‘آپ قابل اعتماد بھی ہیں۔ آپ کی بے تکلفی اور بے ساختگی دوسروں کو اپنی طرف متوجہ اور مائل کر دیتی ہے اور آپ بہترین ساتھی بھی ثابت ہوتے ہیں۔ آپ اعلیٰ ذوق اور اقدار کے مالک ہیں لیکن اعلیٰ صفات دیکھ کر آپ بہت جلد ٹھنڈے بھی ہو جاتے ہیں اور آپ کی عدم دلچسپی ظاہر ہونے لگتی ہے۔ ان خصوصیات کی وجہ سے محبت کے معاملات میں آپ کو بہت سی ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔