اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

باجوڑ دھماکا،شہید اسسٹنٹ کمشنر نے 30 سال پرانی دشمنیاں ختم کروائی تھیں

datetime 4  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باجوڑ (این این آئی)باجوڑ دھماکے میں شہید ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی فیصل اسماعیل امن کے فروغ کے حوالے سے شہرت رکھتے تھے، حال ہی میں انہوں نے علاقے میں 30 سال پرانی قبائلی دشمنی کو ختم کروانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔30 سال کی پرانی دشمنی جس میں سیکڑوں افراد قتل ہو چکے ہوں، اسے ختم کرواکے دوستی میں بدلنے والے، دشمنوں کو دوست بنانے والے، ناراض لوگوں کو منانے والے اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی فیصل اسماعیل کی ایک یادگار گفتگو سامنے آئی ہے، وہ اپنے لہجہ اور انداز سے دوستی کا فن جانتے تھے۔

فیصل اسماعیل کا تعلق سوات کے دور افتادہ گاں اوڈیگرام سے تھا وہ دو بیٹوں کے باپ تھے، پرنسپل کے گھر آنکھ کھولی، تعلیم و تربیت کا دامن زندگی بھر تھامے رکھا۔ نمل یونیورسٹی سے اعلی تعلیم حاصل کی، بونیر، وانا، کوہاٹ جیسے مشکل اور کٹھن اضلاع میں اعلی عہدوں پر ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد باجوڑ میں پوسٹنگ ہوئی۔ لیکن امن کے دشمنوں کو انسانیت کا درد رکھنے والا شخص پسند نہیں تھا۔صدیق آباد پھاٹک کے قریب دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ ساتھ تحصیلدار اور پولیس اہلکار بھی شہید ہوئے۔36 برس کے فیصل اسماعیل کو ابھی بہت آگے جانا تھا بہت سی دشمنیوں کو ختم کروانا تھا، لیکن امن کے دشمنوں نے مہلت نہیں دی۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…