جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

5 تا 10 جولائی ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری

datetime 4  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)این ڈی ایم اے نے 5تا 10جولائی تک شدید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا جس میں نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔جاری الرٹ کے مطابق ملک بھر میں شدید بارشوں سے دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کے بہائو میں اضافے سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔تربیلا ڈیم میں پانی کے بہائو میں اضافے سے نچلے درجے کی سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے، جی بی، خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے سے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ شدید بارشوں سے اربن فلڈنگ، لینڈ سلائیڈنگ، بجلی کی بندش اور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے، بارش اور تیز ہوائوں کے دوران کمزور تعمیرات، کچی دیواروں، بجلی کے کھمبوں اوربل بورڈز سے دور رہیں۔الرٹ میں کہا گیا کہ بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہا میں اچانک اضافہ ہو جاتا ہے لہٰذا محتاط رہیں، این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ترجمان نے کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ موسم اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے آگاہی کیلئے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے رہنمائی لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…