کچلاک (این این آئی)کچلاک میں ایک شخص نے خنجروں کے وار کرکے اسکول کے پرنسل کو ہلاک کردیا۔ کچلاک پولیس ذرائع کے مطابق الفلاح پبلک اسکول کلی لنڈی کچلاک کے پرنسپل محمد سکندر کو مبینہ طور پر بچے کے ماموں شمس اللہ ولد معاذ اللہ قوم توخء سکنہ کلی لنڈی نے صبح اسکول کے سامنے خنجروں سے وار کرکے شدید زخمی کردیا،،پولیس کے مطابق موقع پر موجود عینی شاہدین نے کہا کہ قاتل خنجروں کے وار کے دوران بار بار بچے کو کیوں مارا کہتے ہوئے پرنسپل کو لہو لہان کر دیا، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پرنسپل محمد سکندر موقع پر ہی جاں بحق ہوا، پولیس نے مقتول پرنسپل محمد سکندر کی لاش کو ایمبولینس کے ذریعے پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا، مقتول پرنسپل محمد سکندر کا تعلق کراچی سے تھا ،
گزشتہ کئی سالوں سے کچلاک کے مختلف پرائیویٹ اسکولوں میں درس و تدریس کے فرائض سر انجام دیتے رہے،واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم ایس مفتی محمود میموریل ہسپتال کچلاک کی جانب سے کچلاک پولیس، سماجی بہبود اور ایک این جی او کو الفلاح پبلک سکول کلی لنڈی کچلاک کے 13 سالہ طالب علم کو تھپڑوں سے مارنے والے پرنسپل محمد سکندر کے خلاف پولیس کو اطلاعی رپورٹ دینے رپورٹ میں بچے کو سخت زرد وکوب اور انھیں ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کرنے کی سفارش کی تھی۔واضح رہے کہ کل بروز جمعرات 03 جولائی 2025کو بچے کے والد نے پرنسپل محمد سکندر سے 10 ہزار روپے تاوان وصول کر کے معاف کر دیا تھا۔