اوکاڑہ(این این آئی)گزشتہ روز نامعلوم خاتون کی تشدد زدہ نعش کا ڈراپ سین، آشنا نے محبوبہ کو جنسی زیادتی.تشدد کرنے کے بعدقتل کر کے نعش کھیتوں میں پھینک دی تھی ۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ صدر دیپالپور کے علاقے پروبن آباد میں ایک خاتون کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار گزشتہ روز فصلوں سے نامعلوم خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی تھی .
پولیس نے “میری پہچان” کے ذریعے خاتون کی شناخت کی ساہیوال کی رہائشی مقتولہ حنیفاں بی بی کے ملزم رفیق کے ساتھ ناجائز مراسم تھے گزشتہ رات موقع پر حنیفاں بی بی اور ملزم رفیق کا لڑائی جھگڑا ہوا ملزم نے مقتولہ کو گلہ دبا کر قتل کیا مقتولہ کیساتھ زیادتی اور تشدد بھی کیا پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 24 گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کر لیا ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزادلوائی جائے گی ، پولیس کی انتھک محنت اور ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم تک پہنچنے میں مدد ملی۔