منگل‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2026 

عمران خان نے کہا ہے ان سے بات کی جائے جن سے ٹرمپ بات کررہے ہیں، علیمہ خان

datetime 3  جولائی  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی نے کہا ہے کہ ان لوگوں سے بات کی جائے جن کے پاس اصل طاقت ہے اور جن سے امریکی صدر ٹرمپ بھی بات کررہے ہیں۔ مقامی عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ حکومت میں ڈرے ہوئے اور خوفزدہ لوگ بیٹھے ہیں، بانی نے کہا ہے کہ ان لوگوں سے بات کی جائے جن کے پاس اصل طاقت ہے اور جن سے امریکی صدر ٹرمپ بھی بات کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دو باتیں کہی ہیں، ایک تو یہ کہ پاکستان میں جو اس وقت ظلم ہورہا ہے اس سے بہتر ہے کہ میں قید میں ساری زندگی کاٹ لوں، کیونکہ عمران خان سے کہا جاتا ہے کہ صرف اپنی ذات کی بات کرو، اپنی رہائی کی بات کرو، آپ چپ رہنا سیاست جیسے چل رہی ہے اس میں مداخلت نہیں کرو گے، 9 مئی کو قبول کرو اس پر معافی مانگو اور 9 مئی میں سی سی ٹی وی فوٹیج کی بات مت کرو تو رہا کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ اس ظلم کے نظام کے خلاف محرم کے بعد تحریک کا آغاز کریں، جب عمران خان تحریک کی بات کرتے ہیں تو حکومت مذاکرات کی بات شروع کردیتی ہے، مگر ان سے کیا بات کی جائے، جیسیکہ عمران خان نے کہا ہے۔علیمہ خان نے کہا کہ جج عمران خان کے کیس ہی نہیں سن رہے، ہر حربہ استعمال ہورہا ہے کہ عمران خان کے کیسز نہ سنے جائیں،ان کو پتا ہے کہ یہ کیسز اتنے احمقانہ ہیں کہ کوئی کیس سننے کی جرات ہی نہیں کررہا، ان کو پتہ ہے کہ ان کیسز میں کچھ نہیں ہے اور اگر انہوں نے عمران خان کے خلاف فیصلہ دیا تو یہ ایک جرم ہوگا جسے تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔علیمہ خان نے کہا کہ بانی کو خیبرپختونخوا حکومت نے نہیں بلکہ پورے سسٹم نے مائنس کردیا ہے، عمران خان نے ہمیں موقع دیا ہے کہ ہم اس مشکل وقت میں اپنا اپنا حصہ ڈالیں، مجھے یقین ہے پاکستان کے اندر اچھی تبدیلی آئے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…