دبئی کے امیر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے لندن میں اپنی114 لگژری گاڑیوں اور عملے کیلئے 6 منزلہ عالیشان عمارت تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ لندن کی سڑکوں پر ٹریفک بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر مقامی لوگ پریشان ہوگئے ہیں۔
برطانوی اخبار ’میل آن لائن‘ کے مطابق دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے لندن میں اپنے ملازمین اور اپنی 114 قیمتی گاڑیوں کیلئے 6 منزلہ عمارت تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عمارت میں دو بیسمنٹ بھی ہوں گے۔ ملازمین کی رہائش کیلئے عمارت میں فائیوسٹار رہائش کا بندوبست بھی کیا جائے گا۔ اس منصوبے کی لاگت کے بارے میں ابھی تک کچھ نہیں بتایا گیا ہے لیکن کنسٹرکشن سے منسلک افراد کا خیال ہے کہ یہ منصوبہ 20ملین برطانوی پاونڈ(تقریباً3ارب روپے)میں مکمل ہوگا جبکہ اس شاندار منصوبے کی منظوری شہری حکومت نے پہلے ہی دے دی ہے ۔
علاقے کے رہائشیوں نے ٹریفک بڑھنے کے خدشے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 114 لگژری گاڑیوں کی آمدورفت سے علاقے میں ٹریفک کا حجم بڑھ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کے آغاز سے قبل علاقے کے رہائشیوں کی مشکلات کا بھی سوچا جانا چاہیے تھا۔
امیر دبئی لندن میں ایسا کیا کرنے جا رہے ہیں کہ لندن کے رہائشیوں نے احتجاج شروع کر دیا
4
مارچ 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں