جمعرات‬‮ ، 29 مئی‬‮‬‮ 2025 

آئی ایم ایف کی ساری شرائط قربانی سے پہلے غریب کی قربانی ہے،شیخ رشید احمد

datetime 26  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)سابق وزیرداخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آ ئی ایم ایف کی ساری شرائط قربانی سے پہلے غریب کی قربانی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں سابق وزیرداخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت نے215ارب روپے کامزید ٹیکس لگا کربجٹ کا ڈھانچہ مکمل تبدیل کردیاہے ،

جب کارخانے بند ہوں گے، لوگ بیروزگارہونگے ، مہنگائی ہوگی تو10 کھرب کے محصولات کہاں سے اکٹھے ہوں گے، آئی ایم ایف سے پردے کے پیچھے کیاہواہے ، کسی کو کچھ معلوم نہیں۔شیخ رشید احمد نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بندرگاہیں، سٹیل مِل، روزویلٹ ہوٹل ، ایئرپورٹ ہائی ویز لیز پردینا انویسٹمنٹ نہیں، قومی اثاثے گروی رکھ کربیوقوف نہیں بنایاجاسکتا۔سربراہ عوامی لیگ نے کہا کہ عوام سڑکوں کی بجائے بیلٹ باکس کی طرف جاناچاہتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیرداخلہ ہزارلوگوں کوگولی مارنے اور پھانسی دینے کا کہتاہے، قحط زدہ بجٹ کیدوران وزیراعظم اورپارٹی سربراہان موجودنہیں تھے۔سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ ان کے پاس عوام کامینڈیٹ نہیں ہے اور ڈیٹ آئی ایم ایف سے مانگ رہے ہیں، 13جماعتوں کی چودہ مہینے کی انٹرن شپ ناکام ہوگئی ، دبئی میں سیاسی کھچڑی پک رہی ہے، نواز شریف آجائے تو تیل دیکھے تیل کی دھاردیکھئے ۔انہوں نے کہا کہ دو تہائی کے بغیر قانون بنارہے ہیں اور سپریم کورٹ کونہیں مان رہے، یہ لوگ عوام میں بینقاب ہوگئے ہیں، الیکشن ہرصورت ہوکررہیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…