اسلام آبا د (نیوز ڈیسک)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئےپاکستانی کرکٹ کے مایہ ناز سابق کھلاڑی وزیر محمد طویل عمر پا کر برمنگھم میں انتقال کر گئے۔ ان کے بھتیجے اور سابق کرکٹر شعیب محمد نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
وزیر محمد کی عمر 95 سال تھی، اور وہ پاکستان کرکٹ کے ابتدائی دور کے نمایاں کھلاڑیوں میں شمار کیے جاتے تھے۔1952 میں بھارت کے تاریخی دورے پر جانے والے پاکستانی اسکواڈ کے رکن کے طور پر انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا۔ وزیر محمد نے 20 ٹیسٹ میچوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی، جن میں انہوں نے 2 سنچریاں اور 3 نصف سنچریاں اسکور کرتے ہوئے مجموعی طور پر 801 رنز بنائے۔وزیر محمد کا تعلق کرکٹ کے مشہور محمد برادران سے تھا۔ ان کے بھائی حنیف محمد اور مشتاق محمد بھی پاکستان کے عظیم ٹیسٹ کرکٹر رہ چکے ہیں جنہوں نے قومی ٹیم کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں۔