بدھ‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2026 

چین نے پاکستان پرامریکا کو چینی ٹیکنالوجی کے ذریعے قیمتی دھاتیں دینے کا الزام مسترد کردیا

datetime 13  اکتوبر‬‮  2025 |

بیجنگ(این این آئی)چین نے پاکستان پرامریکا کو چینی ٹیکنالوجی کے ذریعے قیمتی دھاتیں دینے کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کو قیمتی زمینی دھاتیں چینی سازوسامان اور ٹیکنالوجی کے ذریعے فراہم نہیں کر رہا۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے کہا کہ مذکورہ قیمتی دھاتیں درحقیقت مقامی جواہرات کے خام نمونے ہیں۔انہوں نے کہا کہحال ہی میں، کچھ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے چینی آلات اور ٹیکنالوجی استعمال کرکے امریکہ کو نیاب زمینی دھاتیں برآمد کیں ، جس سے چین نے اس سے متعلق اشیاء پر برآمدی کنڑول کے نئے ضوابط کو متحرک کیاہے۔

کچھ میڈیا رپورٹس اور مضامین میں کہا گیا کہ چین نے امریکہ کے لئے پاکستان کے نیاب زمینی دھاتوں کی برآمد کے خلاف جوابی اقدامات کیے ہیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئان نے یومیہ پریس کانفرنس میں اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان معدنی تعاون کے معاملے پر چین اور پاکستان کے درمیان رابطہ تھا۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ پاکستانی رہنمائوں نے امریکی رہنمائہں کو جو دکھایا اور پیش کیا، وہ عملے کے ذریعے خریدے گئے خام پاکستانی قیمتی پتھروں کا نمونہ تھا۔ اس لیے یہ متعلقہ رپورٹس بے بنیاد ہیں۔ یا تو ان میں حقائق کو سمجھا نہیں گیا یا پھر ان کا مقصد اختلاف پیدا کرنا ہے ۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چینی ترجمان کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے ریئر ارتھ میٹلز سے متعلق اشیا ء پر برآمدی کنٹرول کے حالیہ اقدامات کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ان کا مقصد عالمی امن اور علاقائی استحکام کو بہتر طور پر برقرار رکھنا اور عدم پھیلاؤ جیسی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنا ہے۔ ساتھ ہی پاکستان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ پاکستان کے تبادلے چین کے مفادات اور چین پاکستان تعاون کو کبھی نقصان نہیں پہنچائیں گے۔



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…