بدھ‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2026 

مریدکے میں مذہبی جماعت کا دھرنا ختم کرادیا گیا، ایس ایچ او، مذہبی جماعت کے 3 کارکنوں سمیت 5 افراد جاں بحق

datetime 13  اکتوبر‬‮  2025 |

اسلام آبا د (نیوز ڈیسک) پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق، جب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک مذہبی جماعت کے مشتعل گروہ کو منتشر کرنے کی کارروائی شروع کی تو مظاہرین نے پتھراؤ، پیٹرول بموں اور فائرنگ سے حملہ کر دیا۔ترجمان نے بتایا کہ تصادم کے دوران ایک ایس ایچ او شہید جبکہ 48 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق حالات پر قابو پانے کے لیے فورس نے اپنے دفاع میں محدود کارروائی کی، جس کے نتیجے میں مذہبی جماعت کے تین کارکن اور ایک راہگیر جان کی بازی ہار گئے، جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوئے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ہنگامہ آرائی کے دوران تقریباً 40 سرکاری اور نجی گاڑیوں کو نذرِ آتش کیا گیا، درجنوں افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔دوسری جانب، پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے شہریوں کے لیے ٹریفک الرٹ جاری کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ سے بابو صابو، چونگی امرسدھو سے قصور روڈ، مانگا منڈی سے لاہور کی دونوں سمتوں، پی ایم جی چوک کے اطراف، اور داروغوالہ سے سلامت پورہ تک سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ہیں۔اسی طرح موٹروے ایم-2 (لاہور تا اسلام آباد)، ایم-3 (لاہور تا عبدالحکیم) اور ایم-11 (لاہور تا سیالکوٹ) پر بھی دونوں جانب سے ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہے۔پنجاب یونیورسٹی نے موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر آج کے تمام امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم ترجمان کے مطابق ایل ایل بی کے امتحانات 14 اکتوبر سے مقررہ شیڈول کے مطابق منعقد کیے جائیں گے۔



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…