پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

چینی کمپنی نے پاکستان میں 500 ویں بس تیار کرلی

datetime 23  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)یوٹونگ ماسٹر نے ستمبر 2021میں متعارف کرائے گئے یوٹونگ زیڈ کے 6138 ایچ پی انٹرسٹی بس ماڈل کا 500واں یونٹ پاکستان میں اسمبل کر لیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق اس سلسلے میں کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اپ ڈیٹ کے مطابق اس سنگ میل کا جشن منانے کے لیے لائن آف تقریب کا انعقاد کیا گیا جو صرف 20 ماہ میں حاصل کر لیا گیا۔

گوادر پرو کے مطابق یوٹونگ ماسٹر چین کے ہینان میں قائم یوٹونگ گروپ اور پاکستان کے کراچی میں قائم ماسٹر موٹر کارپوریشن کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ یوٹونگ ماسٹر مقامی طور پر یوٹونگ انٹرسٹی بس فیملی کے چار ماڈل جمع کرتا ہے۔ ان میں انٹرسٹی کوچز، شٹل بسیں، سٹی بسیں، بی آر ٹی بسیں، اسکول بسیں اور تفریحی گاڑیاں شامل ہیں۔ ماسٹر موٹر کے مطابق ان بسوں کو صارفین کی ضروریات کے مطابق اپنی مرضی کے مطابق بنایا جاسکتا ہے۔

گوادر پرو کے مطابق کمپنی کے مطابق یوٹونگ بس 21-2020 تک 61 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ پاکستان کے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ سیگمنٹ میں مارکیٹ لیڈر ہے۔ ماسٹر موٹر کے مطابق اس وقت پاکستان کی سڑکوں پر 1600 سے زائد یوٹونگ بسیں چل رہی ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق ماسٹر موٹر نے 2013 میں یوٹونگ کے ساتھ پاکستان کے انٹرسٹی بس سیگمنٹ میں داخل ہونے کے لئے تکنیکی لائسنس کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ پہلی بس فروری میں پلانٹ سے روانہ ہوئی تھی۔ 2017-18 ء تک یوٹونگ ماسٹر نے پاکستان کے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ سیگمنٹ کے 49 فیصد سے زیادہ حصے پر قبضہ کر لیا تھا، جس میں ملک کے تمام بڑے روٹس کا احاطہ کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…