جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب حکومت کی 9 مئی واقعات کے بعد گرفتار کیے جانے والے افراد سے متعلق ڈیٹا کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

datetime 23  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پنجاب حکومت نے 9 مئی واقعات کے بعد گرفتار کیے جانے والے افراد سے متعلق ڈیٹا کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران پنجاب حکومت نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث زیرحراست ملزمان کا ڈیٹا جمع کرایا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں فوج کی حراست میں موجود ملزمان کا ڈیٹا شامل نہیں جب کہ رپورٹ میں نابالغ بچوں، صحافیوں اور وکلا کا ڈیٹا بھی شامل نہیں ہے۔رپورٹ کے مطابق 9 مئی کے واقعات میں 81 خواتین کو حراست میں لیا گیا جن میں سے 42 کو ضمانت پر رہا کیا گیا ہے ،9 مئی کے واقعات میں ملوث 39 خواتین اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پرجیلوں میں ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایم پی او کے تحت 2285 افراد کی گرفتاری کے آرڈر جاری کیے گئے اور اس وقت ایم پی او کے تحت 21 افراد جیلوں میں ہیں۔رپورٹ کے مطابق توڑپھوڑ کے واقعات میں 3050 افراد ملوث پائے گئے، 9 مئی واقعات پرانسداد دہشتگردی قانون کے تحت 51 مقدمات درج کیے گئے اور 1888 افرد کو اے ٹی سی قانون کے تحت گرفتار کیا گیا جن میں سے 108 ملزمان جسمانی ریمانڈ اور1247 جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں جب کہ انسداد دہشتگردی قانون کے تحت 33 افراد کی شناخت پریڈ کرائی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ انسداد دہشتگردی قانون کے تحت 232 افراد ضمانت پر رہا ہوئے اور 500 افراد کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے رہا کردیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 9 مئی واقعات میں ملوث ملزمان کیخلاف دیگرقوانین کے تحت247 مقدمات درج ہوئے جن میں 4119 افراد کو گرفتار کیا گیا، ان میں سے 86 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر اور 2464 جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، دیگر مقدمات میں 368 افراد کی شناخت پریڈ کی گئی، 3012 افراد کو مختلف مقدمات میں ضمانت پر رہا کیا گیا اور اور اب تک 1201 افراد کو بری کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…