لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی نے کہا ہے کہ میری والدہ سے والد کا میڈیکل ریکارڈ منگوانے والے ڈاکٹر کو عہدے سے فارغ کردیا گیا ۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں مونس الٰہی نے کہا کہ میرے والد کی طبیعت خراب ہوئی تو جیل انتظامیہ ان کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں لائی،
جس کے بعد پروفیسر بلال محی الدین نے میری والدہ کو فون کیا اور کہا کہ اپنے شوہر کامیڈیکل ریکارڈ لے آئیں تاکہ ہم انہیں دیکھ کر علاج کر سکیں۔مونس الٰہی نے کہا کہ ڈاکٹر صاحب کی وابستگی شاید کسی بھی سیاسی جماعت سے نہ ہو، انہوں نے بطور ڈاکٹر میری والدہ سے ریکارڈ منگوایا، معلوم ہوا ہے کہ پروفیسر بلال محی الدین کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔مونس الٰہی نے مزید کہا کہ ایک مریض کے خاندان سے میڈیکل ریکارڈ منگوانے کی اتنی بڑی سزا کا کوئی جواز نہیں بنتا۔