ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

نجم سیٹھی کا ہائبرڈ ماڈل منظور ہونے پر ردعمل

datetime 16  جون‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے ہائبرڈ ماڈل منظور کرنے پر ایشین کرکٹ کونسل کا شکریہ ادا کیا ہے۔ایشیا کپ 31 اگست سے 17ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ یہ 2008ء کے بعد پہلا موقع ہے کہ پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا۔ 15سال پہلے پاکستان نے 50 اوورز فارمیٹ پر مشتمل ایشیا کپ کا کامیابی سے انعقاد کیا تھا۔

نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ ایشیا کپ2023کے لیے ہمارا پیش کردہ ہائبرڈ ماڈل منظور کرلیا گیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کا میزبان رہے گا اور وہ پاکستان میں میچز منعقد کرے گا جس کے بعد سری لنکا اس ایونٹ کا نیوٹرل وینیو ہوگا۔ اس کی وجہ انڈین کرکٹ ٹیم کا پاکستان نہ آنا ہے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ ہمارے پرجوش شائقین بھارتی کرکٹ ٹیم کو پندرہ سال بعد پہلی مرتبہ پاکستان میں کھیلتا دیکھ کر خوش ہوتے لیکن ہمیں بی سی سی آئی کی پوزیشن کا اندازہ ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرح بی سی سی آئی کو بھی سرحد پار کرنے کے لیے اپنی حکومت کی اجازت اور کلیئرنس درکار ہوتی ہے۔ اس پس منظر میں ہائبرڈ ماڈل بہترین حل تھا یہی وجہ ہے کہ وہ اس کی بھرپور وکالت کر رہے تھے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ ہائبرڈ ماڈل کی منظوری کا مطلب یہ ہے کہ ایشیا کپ اپنے طے شدہ پروگرام کے تحت کھیلا جائے گا اور ایشین کرکٹ کونسل کرکٹ کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اور آگے بڑھتی رہے گی کیونکہ آنے والے بیس ماہ برصغیر میں کرکٹ کے شائقین کی دلچسپی اور جوش وخروش کے سلسلے میں بہت اہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے پندرہ ماہ کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ نے غیرمعمولی اہمیت کی حامل دو طرفہ سیریز اور دو ایچ بی ایل پی ایس ایل کا کامیابی سے انعقاد کیا ہے۔ ان ایونٹس میں دنیا کے صف اول کے کرکٹرز نے حصہ لیا اور پاکستان میں شاندار انتظامات اور میزبانی سے لطف اندوز ہوئے ہیں۔نجم سیٹھی نے یقین ظاہر کیا کہ ایشیا کپ اور پھر فروری مارچ 2025میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں شریک ٹیموں کو بھی ہماری بہترین میزبانی اور انتظامات دیکھنے کو ملیں گے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ وہ ایشین کرکٹ کونسل اور سری لنکا کرکٹ سے بات چیت کرکے لاجسٹک اور آپریشنل معاملات کو طے کریں گے تاکہ ایونٹ کی تیاریوں اور پلاننگ کو باقاعدہ شروع کیا جاسکے۔انہوں نے ایشین کرکٹ کونسل، شریک ٹیموں، کمرشل پارٹنرز اور پاکستان میں شائقین کو یقین دلایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کی میزبانی کے سلسلے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا تاکہ اس ایونٹ کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے جو ان ٹیموں کے لیے بہت اہم ہے جو اکتوبر نومبر 2023میں بھارت میں منعقدہ ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی ہیں۔نجم سیٹھی نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں سے ایشین کرکٹ کونسل مضبوط ہوکر کام کرے گی تاکہ اجتماعی طور پر ایک دوسرے کے مفاد کا تحفظ کیا جا سکے اور ساتھ ہی ایمرجنگ ایشیائی ممالک کو مواقع بھی فراہم کیے جا سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…