ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لندن میں زیر تعلیم بھارتی خاتون کو برازیلین شہری نے قتل کردیا

datetime 15  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)برطانیہ میں تعلیم کیلئے مقیم بھارتی خاتون کو قتل کردیا گیا، پولیس نے واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کونتھام تیجسوانی نامی 27 سالہ خاتون لندن میں اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ بتایا جارہا ہے کہ کونتھام تیجسوانی کا تعلق بھارتی ریاست تلنگانہ کے تاریخی شہر حیدرآباد سے تھا۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں تیجسوانی کے والدین کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی اعلی تعلیم کیلئے تین سال قبل لندن گئی تھی۔ گزشتہ برس اگست میں ایک ماہ کیلئے بھارت آئی تھی، جبکہ اسے گزشتہ ماہ اپنی شادی کیلیے واپس آنا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں بیٹی نے کہا تھا کہ جیسے ہی ان کی شراکت داری ختم ہوگی وہ واپس آجائیں گی جبکہ اس نے اپنی عارضی ملازمت سے بھی استعفی دے دیا تھا۔ دوسری جانب لندن میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا تھا کہ انہوں نے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن میں ایک 23 سالہ برازیلین شہری کیوین ڈی مورائس اور ایک اور 23 سالہ شخص جس کی شناخت اب تک نہیں ہوسکی۔ تیجسوانی کے کزن نے بھارتی میڈیا سے بات جیت میں بتایا کہ ڈی مورائس نامی نوجوان کچھ روز قبل ہی تیجسوانی کے ہمراہ رہنے کیلئے اس کے ہاسٹل میں شفٹ ہوا تھا۔ میٹروپولیٹن پولیس کی خصوصی کرائم برانچ کی ڈیٹیکٹیو چیف انسپکٹر لنزا بارڈلے نے اپنی اپیل پر ملزم کو پکڑوانے میں تعاون پر شہریوں کا شکریہ ادا کیا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…