ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

فرانس، میکرون حکومت کو بڑے مالی سکینڈل کا سامنا

datetime 15  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (این این آئی)فرانس میں میکرون حکومت کا ایک بڑا مالیاتی سکینڈل سامنے آگیا ہے۔ ملک میں تین سال قبل مذہبی انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے قائم کیے گئے فنڈ سے متعلق اس بھاری بھرکم سکینڈل میں فنڈز کے غبن اور اقربا پروری کے الزامات کے تحت تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کہانی 2020 کے اواخر میں شروع ہوئی جب حکومت نے ایک دہشت گردانہ حملے میں ایک استاد کی ہلاکت کے بعد ماریان فنڈ قائم کیا۔

اس فنڈ کا مقصد جمہوریہ فرانس کی اقدار کو پھیلانا تھا لیکن آج ایگزیکٹو برانچ کو عطیات میں سے 2.5 ملین یورو کے ان فنڈز کے استعمال کے طریقے سے متعلق تحقیقات کا سامنا ہے۔اپنے قیام کے تین سال بعد فنڈ دو تحقیقات کا مرکز بن گیا ۔ ایک عدالتی اور دوسری پارلیمانی تحقیقات۔ فنڈز میں غبن کے شکوک ہیں اور فنڈز کے استعمال میں جانبداری کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔حکومتی ردوبدل کے بارے میں افواہیں گردش کر رہی ہیں اس سکینڈل سے خاتون وزیر مارلین شیاپا کے متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ یہ وہی متنازع وزیر ہیں جنہوں نے فنڈ بنانے کا خیال پیش کیا تھا اور وہ صدر میکرون کے پہلے حامیوں میں سے ایک ہیں۔کے مطابق مالین شیاپا نے کسی بھی غیر قانونی رویے سے انکار کیا۔ شیاپا بدھ کی صبح اس سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے سینیٹ کی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئیں۔ ریاست نے فائلوں کی جانچ پڑتال کے بعد 2.5 ملین یورو مختلف ایسوسی ایشنز میں تقسیم کرنے کے لیے جمع کیے ۔یہ فنڈز انتہا پسندی کے خلاف ایک وزارتی کمیٹی کے سپرد کیا گیا جس نے ایک تیز رفتار طریقہ کار اپنایا۔

اس کمیٹی نے صرف دو ماہ میں 17 فائلوں کا انتخاب کیا اور اس کے بعد فنڈز کے بارے میں کوئی نئی خبر نہیں آئی۔تاہم مارچ 2023 کے آخر میں دو میڈیا اداروں کی مشترکہ تحقیقات نے اچانک فنڈز کے حوالے سے انکشافات کیے۔ تحقیقات میں فنڈز کے غیر شفاف انتظام، اور استفادہ کنندگان کی ایک خفیہ فہرست کا بتایا گیا۔ اس میں ایک غیر معروف ایسوسی ایشن یونین آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ ملٹری پریپریشن ایسوسی ایشنز بھی شامل تھی۔ اس ایسوسی ایشن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس نے 355 ہزار یورو کی امداد کا استعمال ایسی اشاعتوں کو شائع کرنے کے لیے کیا ہے جن کا بہت کم فالو اپ ہوا اور اس کے دو سابق ڈائریکٹرز کی تنخواہیں ادا کی گئیں۔

اس ہفتے اس مقدمے کے متعدد اہم فریقوں کے ہیڈ کوارٹرز پر چھاپے مارے گئے اور تحقیقات میں تیزی آگء ۔ فنڈز کا انتظام کرنے والے ایک سابق انتظامی اہلکار کو استعفی بھی دینا پڑا۔متوازی طور پر سینیٹ جس پر دائیں بازو کی اپوزیشن کا کنٹرول ہے نے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے جس نے سماعتوں کا آغاز کردیا ہے۔

ان سماعتوں میں مارلن شیاپا کے بارے میں مبہم معلومات کا انکشاف ہوا ہے۔ شیاپا اس وقت سماجی اقتصادیات اور یکجہتی کے لیے سیکریٹری آف سٹیٹ کے عہدہ پر کام کر رہی ہیں۔فنڈز کے حوالے سے شیاپا کا صحیح کردار واضح ہونا باقی ہیلیکن حکومت میں ان کی پوزیشن بہت خطرے میں دکھائی دیتی ہے۔ اتوار کے روز وزیر اعظم الزبتھ بورن نے ان کی ہلکی پھلکی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں یہ ضروری نہیں ہیکہ وہ اپنا عہدہ چھوڑ دیں۔واضح رہے کہ فرانسیسی حکومت نے 16 اکتوبر 2020 کو ایک انتہا پسند کے ہاتھوں حملے اور استاد سیموئیل پیٹی کا سر قلم کرنے کے بعد انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کا عہد کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…