کراچی(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہاہے کہ مہاجروں کا ان پر بہت احسان ہے، اگر میں کراچی کیلئے کچھ کرسکا تو جان حاضر کردونگا۔معروف یوٹیوبر نادر علی کی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا کہ مہمان نوازی میں سندھیوں کی کوئی مثال نہیں جبکہ پختون کھانے مجھے بیحد پسند ہیں، فاسٹ بولر نے کہا کہ میرے پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ کھیلنے کیلئے کراچی آتا تھا تو دوستوں نے خوب مہمان نوازی کی، کراچی کے تقریبا ہر علاقے میں کھیلا اور جب حالات خراب ہوتے تھے تا میرے دوست مجھے لیکر آتے اور چھوڑنے جاتے تھے۔شعیب اختر نے اعتراف کیا کہ مہاجروں کا ان پر بہت احسان ہے، اگر میں کراچی کیلئے کچھ کرسکا تو جان حاضر کردونگا۔ پنجاب میں ٹیلنٹ موجود ہے لیکن کراچی میں پروفشنل مینجنگ نوجوان ہیں، وہی ٹیلنٹ کو مینج کرسکتے ہیں، اگر ملک میں دونوں ملکر ساتھ چلیں تو پاکستان کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔انہوں نے کہا کہ ناظم آباد، لالو کھیت، 10 نمبر، سہراب گوٹھ اور الکرم اسکوائر جیسے علاقوں میں رہا، جہاں دوستوں نے مجھے اردو سیکھائی۔