اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

امریکہ کی یورینیم افزدوگی سے متعلق ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی

datetime 11  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی اور ایرانی حکام نے گزشتہ ماہ عمان میں بالواسطہ بات چیت کی تھی جہاں واشنگٹن نے تہران کو سخت وارننگ دی تھی کہ اگر اس نے یورینیم کو 90 فیصد خالصتا تک افزودہ کیا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے مشرق وسطی کی پالیسی کوآرڈینیٹر بریٹ میک گرک، اور ایک ایرانی وفد جس میں ایران کے چیف جوہری مذاکرات کار علی باقری کانی بھی شامل تھے مئی کے اوائل میں عمان میں موجود تھے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ براہ راست ملاقات کرنے کے بجائے دونوں فریق الگ الگ مقامات پر رہے۔ اس دوران عمانی حکام پیغامات کے تبادلے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ثالث کے طور پر کام کر رہے تھے۔امریکہ کی طرف سے ایرانیوں کے لیے ایک اہم پیغام ڈیٹرنس پر مرکوز تھا جس میں واشنگٹن نے واضح کیا کہ اگر ایران نے 90 فیصد تک یورینیم افزودہ کرنے کا انتخاب کیا تو اسے بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ یاد رہے 90 فیصد یورینیم افزدوگی ایٹم بم بنانے کے لیے درکار ہوتی ہے۔رپورٹ کے مطابق ان بالواسطہ بات چیت کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام، خطے میں ایران کے طرز عمل اور یوکرین کے تنازعے میں اس کی شمولیت کے متعلق افہام و تفہیم تک پہنچنا تھا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…