منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

سمندری طوفان کراچی سے مزید قریب آ گیا، اگلے 36 گھنٹے انتہائی اہم قرار

datetime 11  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کی طرف بڑھنے والا سمندری طوفان بائپرجوائے آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید شدت اختیار کر جائے گا۔بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان ممبئی سے صرف 620 کلومیٹر کی دوری پر ہے اور درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔ طوفان کے زیر اثر آئندہ چند گھنٹوں میں بارش ہوسکتی ہے۔

حکام کے مطابق کیرالہ میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کیلئے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ بہار، مغربی بنگال، اڑیسہ ،جھار کھنڈ، اتر پردیش آئندہ چند روز تک شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ جنوب مشرق بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان بائپرجوائے نے رخ تبدیل کرلیا جو اب شمال اور شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے۔

اس ٹریک میں بھارت سمیت پاکستان کے ساحلی علاقے بھی آتے ہیں، آئندہ دو روز طوفان شمال اور شمال مشرق کے ٹریک پر رہے گا۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ ٹھٹھہ نے بھی ہائی الرٹ جاری کردیا، ماہی گیروں کوسمندر میں شکارپرجانیسے روک دیا گیا جبکہ سمندرمیں شکار کیلئے جانیوالی لانچوں کو واپس آنے کی ہدایات جاری کردیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کا رخ اب بھی پاکستانی ساحلی مقامات کی جانب ہے اگلے چھتیس گھنٹے انتہائی اہم ہیں، طوفان کا کراچی سے فاصلہ 850 کلومیٹر رہ گیا ہے، یہ طوفان 150 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوائوں کے ہمراہ بتدریج اس سمت بڑھتا چلا آ رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…