ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

کریڈٹ کارڈ بچی کے ہاتھ لگنا خاندان کے لیے زندگی بھر کا ڈرانا خواب بن گیا

datetime 9  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)چین میں ایک خاندان کی زندگی اس وقت ڈرانے خواب میں بدل گئی جب ماں کا کریڈٹ کارڈ اس کی بیٹی کے ہاتھ لگ گیا اور اس نے الیکٹرانک گیمز پر خطیر رقم خرچ کرڈالی۔ اس خاندان کی برسوں سے جمع کی گئی تمام بچت ختم ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 13 سالہ لڑکی نے اس سال اپنے والدین کی تقریبا 64 ہزار ڈالر کی رقم الیکٹرانک گیمز پر خرچ کرڈالی۔

لڑکی کے والدین حیران رہ گئے تھے کہ ان کی بیٹی نے کھیلنے کے لیے ان کا سب کچھ خرچ کر ڈالا تھا لیکن والدین کو جس وقت ہوش آیا تو بہت دیر ہو گئی تھی۔والدہ کو اس کے متعلق گزشتہ مئی میں اس وقت پتہ چلا جب اسے سکول سے ایک کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا تھا کہ اس کی بیٹی ادا کردہ الیکٹرانک گیمز کی بہت عادی ہو گئی ہے۔جب گونگ یوانگ نے اپنا بینک اکانٹ چیک کرنے کے لیے جلدی کی تو وہ یہ جان کر حیران رہ گئی کہ بقیہ بیلنس چند سینٹس سے زیادہ نہیں تھا۔ ماں کو بعد میں پتہ چلا کہ بیٹی نے اس سال جنوری اور مئی کے درمیان گیم اکانٹس خریدنے پر تقریبا 16 ہزار ڈالر خرچ کیے تھے اور پھر مزید 30 ہزار ڈالر ادا کیے تھے۔لڑکی الیکٹرانک گیمز نہ صرف اکیلی کھیلتی تھی بلکہ اس نے اپنے ساتھیوں کو الیکٹرانک طور پر کھیلنے کی اجازت دینے کے لیے بھی کچھ رقم منتقل کی تھی۔ اس طرح اس سال کے دوران اس نے 64 ہزار ڈالرز گیمز پر خرچ کر دیئے تھے۔والدہ نے بتایا کہ اس نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اس عمر کا بچہ ایسی حرکت کرے گا۔ میں صدمے میں تھی اور خاندان کے ساتھ ہونے والی اس وحشت پر تقریبا پھٹ پڑی۔ ماں نے روتے ہوئے بتایا بیٹی کا کہنا تھا کہ اس نے اپنی والدہ کے بینک کارڈ کو اپنے موبائل فون سے لنک کیا تھا لیکن وہ یہ نہیں جانتی تھی کہ وہ جو رقم خرچ کر رہی ہے وہ کہاں سے آ رہی ہے۔ ماں نے بتایا کہ بیٹی کو پاس ورڈ یاد تھا کیونکہ اس مرتبہ کچھ خریدتے وقت میں نے اسے بتایا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…