آئی ایم ایف سے ڈیل ہوئی تو شاید منی بجٹ لانا پڑے، مفتاح اسماعیل

8  جون‬‮  2023

کراچی (این این آئی)سابق وفاقی وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن)کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ اگر آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل ہو جاتی ہے تو ہو سکتا ہے کہ حکومت کو منی بجٹ لانا پڑے۔ خصوصی گفتگو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت آئی تو سابقہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑا ہوا تھا، پچھلی حکومت نے ایک دو سال سے بجلی اور گیس کی قیمتیں نہیں بڑھائی تھیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس وقت مہنگائی کا تناسب 35 فیصد ہے، کافی چیزیں مہنگی ہوئی ہیں، روٹی، چاول اور گندم مہنگی ہو چکی ہے عام آدمی کا گھر چلانا مشکل ہوگیا ہے، غریب طبقہ تو 75 سال سے پس رہا ہے اب مڈل کلاس بھی تکلیف میں آگیا، حکومت نے کچھ چیزیں اچھی کی ہیں مگر کچھ چیزیں مزید اچھی کر سکتے تھے۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف 7500 ارب روپے تھا، گروتھ دیکھی جائے تو 9200 ارب روپے تک ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نومبر میں آئی ایم ایف سے بات کر لیتے تو ڈالر بھی اتنا اوپر نہ جاتا، آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق حکومت نے نومبر میں کچھ نہیں کیا، وفاق اور صوبے ترقیاتی پروگرام پر جو خرچ کرتے ہیں اس میں کمی کر دی جائے تو بہتر ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں پر خرچوں میں کمی کی جائے تو وہ پیسہ کسی اور سیکٹر میں لگایا جا سکتا ہے، کسی بھی ادارے کی نجکاری کرنے میں 460 دن لگ جاتے ہیں، نجکاری کرنے کیلیے طویل عرصہ نہیں ہونا چاہیے، نجکاری ہوگی تو اس میں مقابلے کی سطح بن جائے گی جس سے فائدہ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…