پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

امریکی کمپنی بھارت میں لڑاکا طیاروں کے انجن بنائے گی

datetime 4  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی انتظامیہ اپنی کمپنی جنرل الیکٹرک کو بھارت میں جہازوں کے انجن بنانے کی اجازت دے گی، یہ انجن بھارتی فضائیہ کے طیاروں میں استعمال ہوں گے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 22 جون کو سرکاری دورے پر امریکا پہنچیں گے۔

دورے میں مشترکہ طور پر انجن کی تیاری سے متعلق ڈیل کا اعلان کر دیا جائے گا۔وائٹ ہائوس کو جنوری میں جہازوں کے انجن کی مشترکہ پیداوار کی درخواست موصول ہوئی تھی۔بھارت اسلحہ درآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے جس کا اپنی ضرورت کے نصف فوجی ساز و سامان کیلئے روس پر انحصار ہے۔

بھارت کی سرکاری ملکیتی کمپنی ہندوستان ایروناٹکس نے بتایا تھا کہ وہ امریکی جنرل الیکٹرک کے تیار کردہ انجن کو سیکنڈ جنریشن لڑاکا طیاروں میں استعمال کرنا چاہتی ہے اور ان انجنوں کی مقامی پیداوار کیلئے بات چیت کر رہی ہے۔ابھی ڈیل حتمی نہیں ہوئی ہے کیونکہ امریکی کانگریس سے اس کی توثیق ہونا باقی ہے۔واشنگٹن نے اپنی مقامی ملٹری ٹیکنالوجی دیگر ممالک کو فروخت کرنے کے حوالے سے سختیاں عائد کی ہوئی ہیں۔بھارت اپنی فضائیہ اور بحریہ کیلئے اگلی دو دہائیوں میں 350 لڑاکا طیارے بنانا چاہتا ہے جس میں وہ مقامی طور پر تیار کردہ انجن نصب کرے گا۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…