ہم بھارت جا سکتے ہیں تو وہ کیوں نہیں پاکستان آتا، نجم سیٹھی کا آئی سی سی کے سامنے سخت موقف، آئی سی سی کے دونوں بڑے عہدیدار لاجواب

31  مئی‬‮  2023

لاہور( این این آئی)چیئر مین مینجمنٹ کمیٹی برائے پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے آئی سی سی کے چیئر مین گریگ بارکلے کے سامنے سخت انداز اپناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں پاکستان جا کر کھیل سکتا ہے تو ایشیا ء کپ اور چیمپئنز ٹرافی کے لئے وہ یہاں کیوں نہیں کھیل سکتا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نجم سیٹھی نے ایشیا کپ میزبانی، ورلڈ کپ شرکت، فنانشل ماڈل اور چیمپئنز ٹرافی سے متعلق امور پردو ٹوک گفتگو کی۔نجم سیٹھی نے گریگ بارکلے کو نیوزی لینڈ، انگلینڈ، آسٹریلیا کے کامیاب دورہ پاکستان کے حوالے سے بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی نے آئی سی سی چیئر مین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سکیورٹی صورتحال بہترین ہے، پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد سب سے بڑی مثال ہے۔

پاکستان میں جب تینوں بڑے بورڈز سمیت متعدد ٹیمیں کھیل چکی ہیں تو بھارت اس دنیا سے الگ کیوں ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہمیشہ سکیورٹی مسائل رہے اسکے باوجود پاکستان بھارت جاکر بڑے ٹورنامنٹس کھیل چکا ہے۔نجم سیٹھی نے گریگ بارکلے سے سخت سوالیہ انداز میں کہا کہ بھارت میں پاکستان جا کر کھیل سکتا ہے تو ایشیا ء کپ اور چیمپئنز ٹرافی کے لئے بھارت پاکستان کیوں نہیں کھیل سکتا۔اجلاس کے دوران نجم سیٹھی کے سوالات پر آئی سی سی کے دونوں بڑے عہدیدار لاجواب رہے۔

چیئر مین مینجمنٹ کمیٹی برائے پی سی بی نے کہا کہ پاکستان کے کرکٹرز آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پر ہیں پھر بھی پاکستان کو فنانشل ماڈل میں کم حصہ دیا گیا۔ پاکستان اور بھارت کے میچ سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے تو منافع بھی برابر کا ملنا چاہیے۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی حکام نے میٹنگ میں نجم سیٹھی اور پی سی بی کو چیمپئنز ٹرافی کے کامیاب انعقاد کی گارنٹی دے دی۔گریگ بارکلے نے نجم سیٹھی کو یقین دہانی کروتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی پاکستان میں سکیورٹی صورتحال سے مطمئن ہے، چیمپئنز ٹرافی میں تمام رکن ممالک شرکت کرینگے۔چیف ایگزیکٹو آئی سی سی نے کہا کہ پی سی بی کے ساتھ کبھی زیادتی نہیں ہوگی جلد بھارتی کرکٹ بورڈ سے بات چیت کروں گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…