جہانگیر ترین کے بعد ایک اور ہم شخصیت اپنے طیارے سے اسلام آباد پہنچ گئی

30  مئی‬‮  2023

اسلام آباد/لاہور( این این آئی)سینئر سیاستدان جہانگیر ترین اور سابق سینئر صوبائی وزیر عبد العلیم خان اسلام آباد پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اور علیم خان لاہور سے اپنے اپنے طیاروں پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اور علیم خان کی اپنے دورہ اسلام آباد کے دوران آئندہ کی سیاسی صورتحال پر اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔جہانگیر ترین اور علیم خان کی اسلام آباد میں مختلف اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اور علیم خان نئی سیاسی جماعت سے متعلق سیاسی رہنمائوں سے مشاورت بھی کریں گے۔