جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان نے امریکی کانگریسی خط کو حقائق کے برعکس قرارد یدیا

datetime 26  مئی‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے امریکی کانگریسی خط کو حقائق کے برعکس قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں تمام شہریوں کے حقوق اور املاک کا تحفظ کیا جا رہا ہے، 9 مئی کے واقعات کے بعد تمام اقدامات پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق ہو رہے ہیں۔جمعرات کو ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دور ان امریکی کانگریس کے خط کو حقائق کے برعکس قرار دیدیا۔ انہوںنے کہاکہ امریکی کانگریس کی طرف سے بھیجے گئے حقائق خط میں درست نہیں پاکستان میں تمام شہریوں کے حقوق اور املاک کا تحفظ کیا جارہا ہے ،نو مئی کے پرتشدد واقعات پرتمام اقدامات آئین و قانون کے مطابق ہورہے ہیں۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان دوطرفہ سیاسی مشاورت کیلئے 31 مئی سے یکم جون تک آذربائیجان اور جارجیا کا دورہ کریں گے۔ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ آصف درانی کی وزیراعظم کا نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، آصف درانی افغانستان، ایران اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…