پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

کینیڈا جانے کی کوشش میں پکڑی جانے والی سابق رکن اسمبلی کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

datetime 24  مئی‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی) ایک روز قبل بیرون ملک روانگی کے عین وقت پر پرواز سے آف لوڈ کر کے حراست میں لی جانے والی تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی صائمہ ندیم نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر پراپنے ایک

وڈیو بیان میں صائمہ ندیم نے کہا کہ 9مئی کو جو واقعات ہو ئے وہ نا قابل برداشت ہیں اور میں ان کی شدید مذمت کرتی ہو ، میں اس عمل پر پا رٹی سے تمام عہدوں سے مستعفی ہوتی ہو اور اب میرا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہو ں نے کہا کہ پاکستان ہے توہم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میرا اپنا تعلق فوج سے ہے اور میں اپنی فوج کے بارے میں کچھ نہیں سن سکتی۔واضح رہے کہ صائمہ ندیم منگل اور بدھ کی درمیانی شب جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ کراچی سے غیرملکی پرواز کے ذریعے ٹورنٹو کینڈا جا رہی تھی جہاں سے ایف آ ئی اے نے ان کو آف لوڈ کرائیرپورٹ تھانے منتقل کردیا گیا تاہم پھرپولیس کی جانب سے تفتیش کر کے ان کو گھر جانے کی اجازات دی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…