جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

شدید گرمی ہے، میری طبیعت خراب ہو رہی،خدیجہ شاہ کی قیدی وین میں گفتگو

datetime 24  مئی‬‮  2023 |

لاہور (این این آئی)جناح ہائوس حملہ کیس میں گرفتار معروف فیشن ڈیزائنر اور پاکستان تحریک انصاف کی سپورٹر خدیجہ شاہ کو لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا۔سابق آرمی چیف کی نواسی اور سابق مشیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کو قیدیوں والی وین میں ایک گھنٹے سے زائد انتظار کے بعد عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

وین میں موجود خدیجہ شاہ نے کہا کہ شدید گرمی ہے، سانس لینے میں مشکل ہو رہی ہے، مجھے دمہ کی بیماری ہے، میری طبیعت خراب ہو رہی ہے۔اس پر پولیس اہلکاروں نے کہا کہ گاڑی کو سائے میں کر دیتے ہیں۔پولیس کے مطابق خدیجہ شاہ کو پولیس وین میں پانی پہنچایا گیا، وین میں خدیجہ شاہ کے ساتھ دیگر دو خواتین بھی شامل تھیں۔واضح رہے کہ لاہور کے جناح ہائوس میں توڑ پھوڑ اور جلائو گھیرائو کیس میں مطلوب معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا۔گزشتہ دنوں خدیجہ شاہ کی آڈیو سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا کہا تھا مگر پولیس کو گرفتاری دینے کے بجائے وہ گھر سے فرار ہوگئی تھیں۔خدیجہ شاہ سابق آرمی چیف جنرل آصف نواز جنجوعہ کی نواسی اور سابق مشیر سلمان شاہ کی صاحبزادی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…