راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کو رہائی کے بعد ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا۔بیرسٹر احسن جے پیرزادہ نے اپنے ٹوئٹ میں گرفتاری کا دعویٰ کیا۔72 سالہ ڈاکٹر شیریں مزاری کو پنجاب پولیس نے دس روز میں چوتھی مرتبہ گرفتار کیا۔رہائی کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر سے ڈاکٹر شیریں مزاری کو دوسری مرتبہ گرفتار کیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے نظربندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا،ڈاکٹر شیریں مزاری کی نظربندی کو ان کی بیٹی ایمان مزاری نے چیلنج کر رکھا تھا۔ سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہاکہ پی ڈی ایم حکومت پی ایچ ڈی ڈاکٹر شیریں مزاری سے اتنے خوفزدہ ہو چکے، ہر طرف اس وقت جنگل کا قانون نافذ کردیا گیا۔فرخ حبیب نے کہاکہ اس وقت ملک میں کسی عدالت کی حکمنامہ کو تسلیم نہیں کیا جارہا ہے۔