جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان دفاعی اداروں پر حملے کے بعد اب ہاتھ جوڑ کر امریکہ سے مدد مانگ رہا ، اب کوئی رعائت نہیں ہو گی، عطاء اللہ تارڑ

datetime 21  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ وقانونی امور عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان دفاعی اداروں پر حملے کے بعد اب ہاتھ جوڑ کر امریکہ سے مدد مانگ رہا ، اب کوئی رعائت نہیں ہو گی ، گھبرانا نہیں اب آپکی باری ہے ،امریکی کانگریس خاتون سے مبینہ آڈیو سے سائفر کی ساری کہانی جھوٹی ثابت ہو گئی اور چہرے سے نقاب اتر چکا، عمران خان کی کرپشن سامنے آئی تو دفاعی اداروں پر حملہ کر دیا،

پی ٹی آئی ملک دشمن جماعت ہے جس کی پاکستانی سیاست میں کوئی جگہ نہیں ، جو لوگ حملوں میں ملوث ہیں انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی،پی ٹی آئی چھوڑ کر (ن) لیگ میں آنے والوں کی لائنیں لگ چکی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور میں (ن) لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ 180ایچ ماڈل ٹائون میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے دفاع ملک احمد خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ عمران خان کا بیانیہ ’’کیا ہم غلام ہیں ‘‘مر چکا اور آج چالیسواں تھا۔(ن)لیگ کے امریکہ سمیت مشرق وسطی سے دوستانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک دشمن جماعت ہے ، عمران خان کی کرپشن سامنے آئی تو اداروں پر حملے کر دیئے ، شیر خان کے مجسمے کو مسمار کیا، پشاور میں چاغی پہاڑ ماڈل اور ریڈیو پاکستان کی بلڈنگ پر حملہ کیا ۔ عمران خان ثبوت مانگتے ہیں ، وہ کہہ دیں کہ حسان نیازی میرا بھانجا نہیں ہے یا کہہ دیں کہ وہ انصاف لائرز فورم میں نہیں ہے ۔

انکی تینوں بہنیں کور کمانڈر کے باہر تھیں ۔کور کمانڈر سے مور چرانے والے کو بھی مور بنایا گیاہے ۔ ایٹمی قوت کا فخر چاغی پہاڑ ماڈل ،کیپٹن شیر خان کے ماڈل کو آگ لگانے کی کیا ضرورت تھی،شیر خان کی تو بھارت بھی تعریف کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو خواتین طیبہ اور صنم راجہ حملے میں پیش پیش رہیں کیا یہ لوگ اوپر سے اترے تھے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان دفاعی تنصیبات کو نشانہ بناکر بدلے کا تاثر دیا گیا ، عمران خان کی کرپشن سامنے آئی تو دفاعی اداروں پر حملہ کر دیا،

امریکہ دوست ملک ہے دفاعی تنصیبات پر حملہ کرکے اب فون کررہے ہیں، کانگریس وویمن کو عمران خان کال کررہا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ، آج کی آڈیو میں عمران خان نے کہاکہ تاریخ میں ایسا سیاسی انتقام نہیں ہوا تم تنصیبات پر حملے کرکے ہاتھ جوڑ کر کہہ رہے ہو کہ مداخلت کریں۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ فواد چوہدری گرفتاری سے بچنے کے لئے جب گاڑی سے بھاگا تو کہوں گا ایسا وقت کسی پر نہ آئے،

فواد چوہدری نے بڑی بڑی بڑھکیں مار کر بزدلی کا مظاہرہ کیا، عمران خان چوبیس گھنٹے جیل میں نہیں گزار سکتے انہیں شرم آنی چاہیے ، اب آپکی باری ہے عمران خان اب بالکل نہیں گھبرانا ،جو لوگ حملوں میں ملوث ہے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ (ن) لیگ میں آنا چاہتے ہیں پی ٹی آئی ملک دشمن جماعت ہے پاکستانی سیاست میں کوئی جگہ نہیں ہے۔اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے دفاع ملک احمد خان نے کہا کہ نو مئی واقعات اور عمران خان آڈیو باعث تشویش ہے،

سویلین املاک ،شہدا کی یادگاروں اور کور کمانڈر جنائوح ہائوس کو جلایا گیا ،جب قانون حرکت میں آیا تو امریکی خاتون کو فون کر دیا، عمران خان کہتے ہیں جمہوری پارٹی کے کارکنان کو گرفتار کیاجارہاہے ۔یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید حملے کو لیڈ کر رہے تھے اور جو لوگ پکڑے گئے وہ حملے میں ملوث رہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان امریکی کانگریس خاتون کو کہہ رہے ہیں وہ اپنا اثر رسوخ استعمال کریں اور امریکی حکومت سے مراسلہ یا بات کریں۔

انہوں نے کہا کہ سائفر کہانی پر امریکہ نے شور مچایا کہ عمران خان جھوٹ بول رہے ہیں،عمران خان نے اعظم خان پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی کے ساتھ میٹنگ میں کہاکہ سائفر پر سازش تیار کریں ،سائفر فراڈ کھلا تو پھر کہیں سائفر کا نام نہیں لیا امریکی سازش بیانیہ اور حقیقی آزادی کی بات کی ،نو مئی کے واقعہ کا تصور کیاجا سکتا ہے اب امریکی خاتون کے آگے بھیک مانگ رہے ہیں۔حکومت سے مطالبہ کروں گا ایک ایسا کمیشن قائم کیاجائے جو سائفر کی تحقیقات کرے،سائفر انکوائری پر پچاس سے زائد اعظم خان کو نوٹسز دئیے لیکن جواب نہیں دیا گیا۔ملک احمد خان نے کہا کہ عمران خان نے معیشت ،سفارت اور اداروں کو پاکستان کی سیاست کی نذر کردیا ،کانگریس وویمن سے جو بھیک مانگی اس سے دوہرا اور گھنائونا کردار کسی اور کا نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…