جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مغربی ہوائیں داخل، اگلے 2روز کے دوران آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

datetime 16  مئی‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مغربی ہوائیں داخل ہونے کے باعث اگلے 02 روز کے دوران آندھی/جھکڑ چلنیاورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تمام فریقین کو ممکنہ موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاط و تیاری سمیت لوگوں کی آگاہی کے لئے بروقت اقدامات کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں داخل ہونے والی مغربی ہوائیں بالائی اوروسطی علاقوں میں 18 مئی تک موجود رہیں گی جس کے باعث 17 اور18 مئی کے دوران کشمیر (وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور)، گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر)، چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور،پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ،بنوں، ٹانک، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان، اسلام آباد، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپورہ ،ننکانہ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ ، قصور، اوکاڑہ اور لاہور میں آندھی/جھکڑ چلنیاورگرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔16(شام/رات)اور17 مئی کے دوران بلوچستان (کوئٹہ، ژوب، بارکھان، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن، پشین، نوشکی، نصیر آباد، سبی)، جنوبی پنجاب (لیہ، کوٹ ادو، ملتان، ڈیرہ غازی خان،راجن پور، بہاولنگر، خانیوال، پاکپتن ،ساہیوال)اور بالائی سندھ (سکھر، جیکب آباد،لاڑکانہ )میں آندھی/جھکڑ چلنیاورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔17 اور 18 مئی کو پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آندھی/جھکڑ کے باعث کھڑی فصلوں اور کمزورسٹرکچر کو نقصان کا خطرہ ہے ۔کسان حضرات موسمیاتی پیش گو ئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے معاملات ترتیب دیں۔ بارش کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آندھی/جھکڑ / گرج چمک کے دوران عوام کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ دریں اثنا نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی پر مبنی موسمیاتی ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ممکنہ صورتحال کے پیش نظر فعال اقدامات شروع کئے جائیں ۔ علاوہ ازیں متعلقہ آبادیوں کی تیاری اور آگاہی کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…