بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

9مئی کو جلائو گھیرائو ،شاہد آفریدی کا بھی ردعمل آگیا

datetime 16  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق کپتان لیجنڈری آل رائونڈرشاہد خان آفریدی نے 9مئی کو ہونے والے جلائو گھیرائو کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں مثبت بولنے پربھی بہت تنقید شروع ہوجاتی ہے

بدتمیزی ،گالم گلوچ کی وجہ سے کوشش یہی ہوتی ہے کہ سائیڈ پرہوجائوں اورکوئی بات نہ بولوں،اخلاقیات کا دامن چھوڑ کر بدتمیزی کی وجہ سے میں نے کوئی بات نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ سمجھ نہیں آتا سیاست دان اس حقیقت کو کیوں نہیں مانتے کہ پاک فوج ہے تو ہم ہیں،ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ پاک فوج ہمارے لئے دن رات جاگتی ہے،پاک فوج کی اس ملک کے لئے بہت قربانیاں ہیں،فوج کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دینا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ ہم اپنے ملک کو خود ہی جلا دیتے ہیں خود ہی اس کے دشمن بن جاتے ہیں،ہم سب کو مان لینا چاہیے کہ پاک فوج ہی ہماری حقیقت ہے،پاک فوج کے جوانوں کے والدین اپنے بچوں کوہماری حفاظت کیلئے بھجواتے ہیں۔سابق کپتان نے کہا کہ میں بہت قسمت والا ہوں اللہ نے مجھے آزاد ملک میں پیدا کیا ہے، میرے بچے مجھ سے سوال پوچھتے ہیں کہ بابا کیوں اس ملک میں آگ لگ رہی ہے ،لیکن بچوں کوجواب دینے کے لئے میرے پاس الفاظ موجود نہیں ہیں۔شاہدآفریدی نے کہا کہ یہ سمجھ نہیں آتا کہ ملک کی معیشت کا پہیہ چل کیوں نہیں سکتا،سیاست دان کا کام ہے وہ ملک کی ترقی اورخوشحالی کے لئے کام کرے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…