پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اپنے داماد کو الیکشن جتوانے کیلئے ہم سے سفارش کی تھی، لیگی رہنما کا دعویٰ

datetime 16  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی اور رہنما مسلم لیگ (ن)ملک احمد خان نے دعویٰ کیا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے اپنے داماد علی افضل ساہی کو الیکشن دلوانے کے لئے ان سے رابطہ کیا تھا۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں ملک احمد خان نے کہا کہ میں نے کبھی جناح ہائوس، کور کمانڈر کی رہائشگاہ کو جلتے ہوئے دیکھنا تصور نہیں کیا تھا۔

خواجہ آصف کے گزشتہ روز دیئے گئے خصوصی انٹر ویو کا حوالہ دیتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ جنرل (ر)باجوہ سے متعلق وزیر دفاع کی کچھ باتوں پر اعتراض ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ پہلے سیاسی جماعتوں کے منشور ہوتے تھے جن پر بیانیوں نے قبضہ کرلیا جس کی زندگی مختصر ہوتی ہے، کبھی سفارتی سائفر، امریکی سازش کے جھوٹے بیانیے پیش کیئے گئے۔عمران خان کے کیسز پر لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان جب شادی کر رہے تھے تو مجھ سے سوالات ہوئے جن پر میں نے جواب دینے سے گریز کیا، مانیکا فیملی سے میرے اچھے تعلقات ہیں، عون چوہدری عمران خان کے ساتھی ہونے سے پہلے ہمارے دوست بھی ہیں، البتہ عدت کیس سول جج کے پاس جانا نہیں بنتا۔ملک احمد نے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے داماد علی افضل ساہی پی ٹی آئی کے ایم پی اے ہیں، ان کے رکن صوبائی منتخب ہونے میں مجھ سے غلطی ہوئی ہے، جب الیکشن کھڑے ہوئے تو مجھے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے اپنے داماد کو الیکشن جتوانے کے لئے کہتے رہے،میرے پاس میسجز بھی موجود ہیں اور میں اسے ثابت کرسکتا ہوں، میری ان سے ایک جگہ پر ملاقات ہوئی، دو افسران کے علاوہ ہائی کورٹ جج بھی اس کی شہادت دے سکتے ہیں۔قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ ملٹری تنصیبات پر حملے ہوں تو ٹرائل آرمی ایکٹ کے تحت ہی ہوں گے، غلط بیان اور اکسانے پر عمران خان کے خلاف بھی کارروائی ہوسکتی ہے، خان صاحب بہت اعتماد کا شکار نظر آرہے ہیں، وہ اب غلط وکٹ پر ہیں۔اس موقع پر شفقت محمود نے کہا کہ املاک کا نقصان ہونے پر ہر پاکستانی کا دل دکھتا ہے

یہ بہت بڑا واقعہ ہے، لہذا اس کے لئے آزاد جوڈیشل انکوائری ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمران خان کی بہنیں کارکنان کو املاک کو نقصان پہنچانے سے روک بھی رہی تھیں، لبرٹی مارکیٹ سے کور کمانڈر ہاس کا راستہ چھ سے آٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے

اس وقت پولیس کیا کر رہی تھی۔آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہونے کے فیصلے پر شفقت محمود نے کہا کہ جلا گیرا میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے لہذا آزادانہ تحقیقات ہوں تاکہ قوم کو معلوم ہوسکے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا صرف سپریم کورٹ نہیں بلکہ تحریک انصاف کو ملک کا عدالتی نظام ریلیف اس لئے دے رہا ہے کیونکہ عمران خان، فواد چوہدری، شیریں مزاری سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماں کے خلاف جعلی مقدمات درج ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…