جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جی ایچ کیو پر حملہ بھارت کا مشن تھا جو تحریک انصاف نے پورا کیا،حافظ حمد اللہ

datetime 16  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ فیصلے کا وقت آن پہنچا ہے کہ پی ٹی آئی کے دہشت گردوں کو لگام ڈالی جائے،پی ٹی آئی سیاسی نہیں ایک دہشت گرد تنظیم ہے جس کا ایجنڈا پاکستان کی تباہی و بربادی ہے۔

اپنے بیان میں حافظ حمداللہ نے کہاکہ 9مئی کو تحریک انصاف کے شرپسندوں نے ملک کیساتھ جو کیا وہ بھارتی ہی کر سکتا ہے،جناح ہائوس، جی ایچ کیو پر حملہ بھارت کا مشن تھا جو عمران خان کے ٹائیگرز دہشت گردوں نے پورا کیا،کیا جناح ہائوس لاہور کے حملہ آوروں کے ساتھ وہی کچھ کیا جائے گا جو زیارت جناح ہائوس پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ کیا گیا یا ڈومیسائل تفریق آڑے آئی گا۔پی ڈی ایم کے ترجمان نے کہاکہ ابھی تک جناح ہائوس لاہور کے ماسٹر مائنڈ عمران خان حملہ آوروں سمیت محفوظ ہیں،9مئی کو جو کچھ ہوا منصوبہ بندی اور کپتان کی خواہش کے مطابق ہوا،سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کی اپیل کے باوجود عمران خان نے دہشت گردی کی مذمت نہیں کی،تحریک انصاف پاکستان کی آر ایس ایس دہشت گرد تنظیم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…