اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری نے کہا ہے کہ تھانہ سیکریٹریٹ میں والدہ کے رونے کی آوازیں سنیں۔ایک بیان میں ایمان مزاری نے کہا کہ میں ابھی تھانہ سیکریٹریٹ گئی جہاں والدہ کے رونے کے آوازیں سنیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ تھانہ سیکریٹریٹ کے مرد اہلکاروں نے مجھے مارا اور فرش پر گھسیٹا ہے، یہ لوگ اب میری والدہ کو تھانے سے شفٹ کر رہے ہیں۔