جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

آرمی تنصیبات اور املاک پر حملہ کرنیوالوں کی شامت آگئی

datetime 16  مئی‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) پنجاب حکومت نے 9مئی کو آرمی تنصیبات اور املاک پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کاروائی کرنے کے فیصلے کی منظوری دے دی۔نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں نو مئی کو آرمی تنصیبات اور املاک پر حملہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا جائزہ لیا گیا۔

نگران حکومت نے فوجی تنصیبات اور املاک پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کے فیصلے کی منظوری دیدی۔محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب میں شرپسندوں کیخلاف مقدمات کے لئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کی بھی اصولی منظوری دیدی گئی۔نگران وزیراعلی نے حکام کو 9مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی گرفتاری جلد از جلد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات کے اصل ذمہ داروں کی شناخت کے لئے تمام سکیورٹی اداروں کے باہمی اشتراک پر زور دیا۔انہوں نے ملزموں، سہولت کاروں اور ماسٹر مائنڈز تک پہنچنے کے لئے موثر میکانزم وضع کرنے کی ہدایت کردی۔اعلی سطح کے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 32مقامات کی جیوفینسنگ کرکے ملزمان کو ٹریس کیا جارہا ہے، تصاویر اور ویڈیوز میں چہرے سے شناخت کے لئے نادرا کے ڈیٹا بیس سے مدد لی جارہی ہے۔نگران وزیراعلی محسن نقوی نے گرفتار افراد پر الزامات کی تصدیق کے لئے فول پروف طریقہ کار اپنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس حکام کسی بھی بے گناہ کی گرفتاری نہ ہونے کو یقینی بنائیں، تمام شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائی کو پیشہ ورانہ طریقے سے آگے بڑھایا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…