میرپور خاص (این این آئی)میر پور خاص میں جاری نویں جماعت کے اسلامیات کے پرچے میں غلطی کا انکشاف ہوا تو چیئرمین تعلیمی بورڈ نے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔ذرائع کے مطابق میر پور خاص میں نویں جماعت کا اسلامیات کا پرچہ جاری ہے، سندھی میڈیم کے اس پرچے کے سوال نمبر 14 میں غلطی کا انکشاف ہوا ہے۔ناظم امتحانات کا کہنا ہے کہ معاملے کا علم ہوا ہے اسے دیکھ رہے ہیں۔چیئرمین تعلیمی بورڈ کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی پرچے میں غلطی کا جائزہ لے گی۔