منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کا کراچی میں رینجرز چوکی کو آگ لگانے والے باپ بیٹے سے لاتعلقی کا اعلان

datetime 15  مئی‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کراچی میں احتجاج کے دوران رینجرز کی چوکی کو آگ لگانے والے باپ بیٹے سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ایک ویڈیو بیان میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے کہا کہ کل ایک باپ بیٹے نے رینجرز کی چوکی کو آگ لگانے کا پی ٹی آئی قیادت پر جھوٹا الزام لگایا، گرفتار باپ بیٹے کے بیان کی مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر ضلع میں چیک کیا ان باپ بیٹوں کا تعلق پی ٹی آئی سے نہیں، لہذا ان باپ بیٹے کو کسی نے انتشار کے لئے پلانٹ کیا تھا۔پی ٹی آئی رہنمانے کہاکہ پارٹی نے ہمیشہ پرامن مظاہرے کیے، پاکستان اور اس کی املاک کا تحفظ ہمارا فرض ہے جو ہم نے ہمیشہ ادا کیا۔آفتاب صدیقی نے کہا کہ ان باپ بیٹوں کو قرار واقع سزا دی جائے، ہماری صفوں میں گھسنے والے بھیڑیوں کو پولیس بے نقاب کرے۔

واضح رہے کہ کراچی پولیس کی جانب سے رینجرز چوکی کو آگ لگانے والے باپ بیٹے کو گرفتار کیا جا چکا ہے، گرفتارملزم عبدالحمید نے اپنے جرم پرمعافی مانگ لی ہے۔ملزم عبدالحمید نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ انہوں نے پی ٹی آئی قیادت کے اکسانے پر رینجرز کی چوکی کو آگ لگائی اور آرمی کی اعلی قیادت کے خلاف نعرے بازی کی جب کہ ویڈیو ان کے بیٹے نے بنائی تھی اور ان کے کہنے پر وائرل بھی کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…