ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان میں ترک شہریوں کی اکثریت نے اردوان کو ووٹ دیکر برتری دلوادی

datetime 15  مئی‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں موجود ترک شہریوں کی اکثریت نے صدارتی انتخاب میں رجب طیب اردوان کو ووٹ دیکر برتری دلوادی۔گزشتہ روز ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ہوئے جن کے نتائج بھی مکمل ہوگئے ہیں۔

صدارتی انتخابات میں صدر اردوان نے 2 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے اور وہ 49.50 فیصد ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے۔ان کے مدمقابل اپوزیشن امیدوار کمال قلیچ دار اوغلو 44.89 فیصد ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے۔ کسی بھی امیدوار کی جانب سے 50 فیصد ووٹ نہ لینے کے باعث اب پہلے دو امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا اور 28 مئی کو دوبارہ پولنگ ہوگی۔

ترک انتخابات کیلئے پاکستان میں بھی ووٹنگ ہوئی اور ترک شہریوں نے بھی اپنا حق رائے دہی کا استعمال کیا۔پاکستان سے ترک صدر طیب اردوان نے کامیابی حاصل کی۔ ترک میڈیا کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق پاکستان میں 394 ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے صدر طیب اردوان نے 261 ووٹ لیکر آگے رہے۔کمال قلیچ دار اوغلو نے 102 ووٹ حاصل کیے۔پارلیمانی انتخابات میں بھی پاکستان میں ترک صدر اردوان کی جسٹس پارٹی نے کامیابی حاصل کی اور 216 ووٹ لیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…