اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے فیاض الحسن چوہان کو مری روڈ لیاقت باغ سے گرفتار کیا۔ فیاض الحسن چوہان کے خلاف 9 مئی کو تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج کیا گیا۔فیاض الحسن چوہان پر جلاؤ گھیراؤ اور کارکنوں کو اکسانے، سکستھ روڈ میٹرو اسٹیشن جلانے اور توڑ پھوڑ کا بھی الزام ہے۔
فیاض الحسن چوہان کی انسداد دہشت گردی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری 18 مئی تک منظور ہوچکی ہے۔دوسری جانب پنجاب پولیس نے لال حویلی میں چھاپہ مارا تاہم شیخ رشید کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔شیخ رشید نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ لال حویلی میں ایلیٹ فورس کے سیکڑوں اہلکار داخل ہوئے ہیں، پولیس اہلکار مجھے اور راشد حفیظ کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ پولیس نے اسلام آباد میں بھی کارروائی کی ہے، یہ چادر اور چار دیواری کا احترام ہے؟۔