بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے عمران خان ہی کافی ہے، بھارتی میجر گوروآریا پاک فوج کا معترف

datetime 15  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے خلاف ہمیشہ زہر اگلنے والے بھارتی میجر (ر)گورو آریا بھی قوم کو متحد رکھنے کے لیے پاک فوج کی تعریف پر مجبور ہوگئے،پاکستان میں موجودہ حالات کے بعد جہاں ملک سے محبت کرنیوالے پاکستانی پریشان اور افسردہ ہیں وہیں دوسری طرف پاکستان کے ازلی دشمن بھارت میں خوشیاں منائی جارہی ہیں۔

سابق بھارتی میجر گورو آریا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان آرمی ایک طاقتوراور پروفیشنل ادارہ ہے جس نے تمام قوم کو ایک لڑی میں پرو رکھا ہے۔ میجر گوروآریا نے کہا کہ عمران خان اپنے ہی قومی اداروں کے خلاف بیان دیکر اپنی ہی فوج کا نقصان کررہے ہیں، بھار ت کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ بھارت کا کام عمران خان اچھے انداز میں کررہے ہیں۔عمران خان اپنے ہی ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔بھارتی نجی ٹی وی سے با ت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں ایک ہی کریڈیبل ادارہ ہے اور وہ پاکستان آرمی ہے،اگر پاکستان کی آرمی مضبوط ہوگی توپاکستان مضبوط ہوگا۔

پاکستانی آرمی صرف فوج ہی نہیں ہے بلکہ ایک گلیوہے جس نے پاکستان کو جوڑ کر رکھا ہے۔گورو آریا نے کہا کہ آپ ہمیں دشمن کہتے ہو تو ہم آپ کو دشمن کہتے ہیں لیکن آپ کے اندر والا بندہ بنا پیسے خرچ کرے خود پاکستان کو اتنا نقصان پہنچا رہا ہے،یہ بہت بڑی چیز ہے۔انہوں نے کہا کہ سب طاقت کے لیے کام کرتے ہیں سب کی قیمت ہوتی ہے، عمران خان کی قیمت اس کی انا ہے، عمران خان کی انا اور گھمنڈ پاکستان کو نقصان پہنچا رہی ہے اور بھارت کے لیے فائدہ مند ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…