منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

مجھے دوبارہ گرفتاری کا خدشہ ہے، عمران خان

datetime 15  مئی‬‮  2023 |

لاہور(مانیٹرنگ، این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لندن پلان مکمل طور پر سامنے آچکا ہے، میری گرفتاری کے بعد جو پرتشدد واقعات ہوئے انہیں بہانہ بنا کر اب میرے خلاف بغاوت کا مقدمہ قائم کیا جائے گا،لندن پلان یہ ہے کہ میری اہلیہ بشری بیگم کو جیل میں ڈال کر مجھے اذیت پہنچائی جائے گی اور مجھے اگلے دس سال تک جیل میں رکھنے کے لیے بغاوت کا مقدمہ استعمال کیا جائے، حکمرانوں نے جج، جیوری اورجلادکاکردار بھی خود ہی سنبھال لیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ اب لندن پلان تو کھل کر سامنے آچکا ہے،منصوبہ اب یہ ہے کہ بشری بیگم کو زندان میں ڈال کر مجھے اذیت پہنچائیں، یہ منصوبہ بھی ہے کہ بغاوت کے کسی قانون کی آڑ لے کر مجھے آئندہ دس برس کے لئے قیدکر دیں، اس کے بعد تحریک انصاف کی بچی کھچی قیادت اور کارکنان کو بھی پوری طرح جکڑ لیں گے اور آخر میں پاکستان کی سب سے بڑی اور وفاقی جماعت پر اسی طرح پابندی لگا دیں گے جیسے انہوں نے مشرقی پاکستان میں عوامی لیگ پر لگائی۔

انہوں نے کہا کہ یہ یقینی بنانے کیلئے کہ عوام کی جانب سے کوئی ردعمل نہ آئے، انہوں نے دو کام کئے ہیں، اول تو محض تحریک انصاف کے کارکنان ہی کو خوفزدہ نہیں کیا جارہا بلکہ عام شہریوں کے دلوں میں بھی خوف بٹھایا جارہا ہے، میڈیا پر پوری طرح قابو پایا جا چکا ہے اور بازور جبر اس کی آواز دبائی جاچکی ہے، اب پھر یہ انٹرنیٹ سروسز معطل کردیں گے، سوشل میڈیا، جو پہلے ہی جزوی طور پر چل رہا ہے کو پوری طرح بند کردیا جائے گا، اس دوران جبکہ میں آپ سے مخاطب ہوں،گھروں کی حرمت پامال کی جارہی ہے، پولیس نہایت بے شرمی سے گھر کی چار دیواری میں موجود خواتین سے بدتمیزی وبدسلوکی میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج سے پہلے اس ملک میں چادر و چاردیواری کا تقدس کبھی یوں پامال نہ ہوا جیسا کہ یہ مجرم کر رہے ہیں، یہ لوگوں کے دلوں میں اتنا خوف بٹھانا چاہتے ہیں کہ جب یہ مجھے گرفتار کرنے آئیں تو لوگ باہر نہ نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے باہر فضل الرحمن والے تماشے کا واحد مقصد بھی چیف جسٹس آف پاکستان کو مرعوب کرنا ہے، یہ چاہتے ہیں کہ چیف جسٹس آئین پاکستان کے مطابق کوئی فیصلہ صادر کرنے سے باز رہیں، پاکستان پہلے ہی 1997 میں لیگی غنڈوں کو نہایت ڈھٹائی سے سپریم کورٹ پر عملاًحملہ آور ہوتے دیکھ چکا ہے، لیگی غنڈوں کے اس حملے کے نتیجے میں ایک نہایت محترم چیف جسٹس سجاد علی شاہ کو ہٹایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عوامِ پاکستان کو میرا پیغام ہے کہ میں اپنے خون کے آخری قطرے تک حقیقی آزادی کیلئے لڑوں گا، کیونکہ مجرموں کے اس گروہ کی غلامی سے موت میرے لئے مقدم ہے، میں اپنے لوگوں کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ ہم نے کلمہ لا الہ اللہ کی صورت میں یہ عہد باندھ رکھا ہے کہ ہم رب ذوالجلال کے علاوہ ہرگز کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے، اگر آج ہم خوف کے بت کے آگے سجدہ ریز ہوگئے تو ذلت اور شکست و ریخت ہماری آئندہ نسلوں کا مقدر ٹھہرے گی، وہ ملک جہاں ناانصافی اور جنگل کے قانون کا دور دورہ ہو وہ زیادہ دیر تک صفحہ ہستی پر اپنا وجود برقرار نہیں رکھ پاتے۔ برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ مجھے دوبارہ گرفتاری کا خدشہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی کی پشت پناہی نہیں چاہتے ہم چاہتے ہیں کہ وہ غیر جانبدار رہیں، ہم آزادانہ اور منصفانہ انتخابات چاہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…