اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے، نجی ٹی وی نے آئل انڈسٹری کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ 16 مئی سے پیٹرول کی قیمت میں 17 روپے فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 27 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ عالمی منڈی میں گرتی ہوئی قیمتوں کی بدولت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔