اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی طرف سے سپریم کورٹ کے سامنے مظاہرہ کرنے کی درخواست ضلعی انتظامیہ کو دے دی گئی۔مسلم لیگ (ن)کے رہنما طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ احتجاج کے لیے درخواست ضلعی انتظامیہ کو جمع کروا دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پورے اسلام آباد سے مسلم لیگ ن کے کارکن احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گے۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کی درخواست میں دھرنے کا لفظ شامل نہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہرپیر کو دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے تمام سیاسی جماعتوں کو سپریم کورٹ کے خلاف احتجاج میں شرکت کی دعوت دی ہے۔