ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

وفاقی وزیر مذہبی امور نے حج پر جانے والے افراد کو خوشخبری سنا دی

datetime 14  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود نے کہا ہے کہ حج 2023 کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، سرکاری سکیم کے تحت جانے والے عازمین قربانی کے اضافی پیسے ادا نہیں کریں گے،عازمین حج کو سہولیات کی فراہمی میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔

اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ وزارت میں آئے ہوئے انہیں ایک مہینہ ہوا ہے، حج 2023 کے حوالے سے بعض امور تاخیر کا شکار تھے مگر دن رات محنت کر کے تمام تر انتظامات اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال حج آسان تھا، گزشتہ سال سرکاری کوٹے کے تحت 34 ہزار اور پرائیوٹ سکیم کے تحت 47ہزار عازمین نے فریضہ حج کی سعادت حاصل کی تھی، اسی طرح دنیا بھر سے 8 لاکھ 50 ہزار افراد حج کیلئے آئے تھے۔

انہوں نے کہاکہ رواں سال صورتحال مختلف ہے، رواں سال پوری دنیا سے 20 لاکھ افراد فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے جبکہ 10 لاکھ کے قریب مقامی لوگ بھی ہوں گے، اس لئے گزشتہ سال کی طرح رواں سال حج مشکل ہوگا تاہم میں یقین دلاتا ہوں کہ انتظامات اور سہولیات کے حوالے سے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال پاکستان کو ایک لاکھ 79 ہزار حاجیوں کا کوٹہ ملا ہے، 85 ہزار عازمین سرکاری اور 89 ہزار نجی شعبے کے تحت حج ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حج کیلئے انتظامات کے حوالے سے دن رات محنت کی گئی ہے، وزارت کا عملہ مسلسل مصروف ہے، ان کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے، میڈیا کسی بھی کمی کی نشاندہی کرے اس کا ازالہ کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سال حج کیلئے اخراجات 11 لاکھ 75 ہزار روپے تھے، ہم نے کوشش کی ہے کہ اس میں کمی لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری سکیم کے تحت حج کرنے والے افراد قربانی کیلئے اضافی پیسے ادا نہیں کریں گے، اس کیلئے طریقہ کار وضع کر لیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…