لاہور (این این آئی) کور کمانڈر ہاؤس لاہور پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔کور کمانڈر ہاؤس لاہور پر حملے کے دوران کور کمانڈر کی وردی چوری کرنے والا شر پسند پکڑا گیا، ملزم نے حملے کے دوران کور کمانڈر کی وردی چوری کر کے پہن لی تھی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔