جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

اٹل فیصلہ، مولانا فضل الرحمان نے وفاقی وزیر کی درخواست مسترد کردی

datetime 14  مئی‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وفاقی وزیر کی جانب سے سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج نہ کر نے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہم اعلان کر چکے ہیں، فیصلہ اب عوام کی عدالت میں ہوگا، کارکن پر امن ہیں اور احتجاج پر امن ہوگا۔

اتوار کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔وفاقی وزراء نے مولانا فضل الرحمان سے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج نہ کرنے کی اپیل کردی۔ وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہاکہ کچھ روز قبل بھی ملک میں حالات خراب ہوئے، وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ پی ڈی ایم ڈی چوک پر احتجاج کرے۔

مولانا فضل الرحمان نے اسحاق ڈار اور رانا ثناء اللہ کی درخواست مسترد کردی۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ہم اعلان کر چکے ہے فیصلہ اب عوام کی عدالت میں ہوگا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ملک بھر سے قافلے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوچکے ہیں، کارکنان پر امن ہے اور پر امن احتجاج ہوگا۔ سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ ہمارے کارکنان ایک گملہ یا پودہ بھی نہیں توڑے گے، ہم پر امن لوگ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیر کو عوام نکلیں گے اور فیصلہ بھی عوام کی عدالت میں اب ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…