جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سوڈان میں لوٹ مار کے دوران وضو میں مصروف بزرگ کی ویڈیو وائرل

datetime 14  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خرطوم(این این آئی)سوڈان میں جاری خانہ جنگی کے دوران بڑے پیمانے پر املاک کی لوٹ مار کی اطلاعات آ رہی ہیں۔اس حوالے سے میڈیا میں کچھ تفصیلات ویڈیوز اور تصاویر کی شکل میں پہنچی ہیں۔

ایسی ہی تازہ ویڈیو میں خرطوم کی لیبیا مارکیٹ میں ایک لوٹ مار کے دوران ایک بزرگ شہری کو نماز کے لیے وضو کرتے اور لوٹ مار کے واقعات سے بے پرواہ دکھایا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک دل کو چھو لینے والے منظر میں ایک شخص وضو کر رہا ہے جب کہ لوٹ مار اور چوری نے خرطوم کے مشہور بازار کو تل پٹ کررکھا ہے۔یہ فوٹیج سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی اور اس پر ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔ بعض صارفین نے بزرگ کے نیکی کے کام کی تعریف کی جب بعض کا کہنا ہے کہ بزرگ کو لوگوں کو لوٹ مار سے روکنے کی کوشش کرنا چاہیے تھے۔سوشل میڈیا پر وائرل کلپ پر تبصرہ کرنے والوں میں سے ایک صارف نے کہا کہ حرام حرام ہی رہتا ہے، چاہے ہر کوئی کرے، اپنے اصولوں کو نہ چھوڑیں کیونکہ آپ اکیلے ہی جوابدہ ہوں گے۔ایک اور لکھاری نے فیس بک پر تبصرہ کیا کہ جب سب لیبیا کے بازار میں جوتوں کی دکانیں لوٹ رہے تھے وہ اکیلے ہی فرض نماز کی ادائیگی کے لیے وضو کر رہا تھا جس طرح یہ زمین کانٹوں میں پھول اگاتی ہے، اسی طرح تم جیسے ہزاروں لوگ اس وطن کے ستون بن کر اگیں گے جو ہم ہر روز خواب دیکھتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…