بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

پی ڈی ایم دھرنا، جے یو آئی نے کارکنوں کوکیا کچھ ساتھ لانے کی ہدایات جاری کیں

datetime 14  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)صوبہ خیبر پختونخوا میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے صوبائی امیر مولانا عطا الرحمان نے پیر کی صبح 10 بجے تمام کارکنوں کو ہکلہ انٹرچینج پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے سپریم کورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرے کے اعلان کے بعد خیبرپختونخوا میں پی ڈی ایم جماعتوں نے حکمت عملی طے کر لی ہے۔

صوبائی امیر مولانا عطا الرحمان نے بتایا کہ تمام اضلاع سے کارکن پیر 15 مئی کی صبح 10 بجے تک ہکلہ انٹرچینج پہنچ جائیں گے جہاں سے قافلوں کی شکل میں اسلام آباد کا رخ کریں گے۔ ان کے مطابق ملاکنڈ اور صوابی کے کارکن ہزارہ انٹرچینج سے قافلوں میں شامل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ دور دراز اضلاع کے کارکن اتوار کی شام کو ہکلہ کی جانب سفر شروع کریں گے تاکہ وقت پر اسلام آباد پہنچ سکیں۔ جے یو آئی خیبر پختونخوا کے صوبائی امیر مولانا عطا الرحمان نے کہا کہ قافلوں کی حفاظت کے لیے انصار الاسلام کے ایک ہزار رضاکار تعینات کیے گئے ہیں جو قائدین کی سکیورٹی بھی سرانجام دیں گے۔

ایک سوال پر مولانا عطا الرحمان نے موقف اپنایا کہ اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے سے متعلق سے کچھ کہنا قبل ازقت ہوگا ہمیں نہیں معلوم کہ کتنے دن وہاں رکنا پڑ جائے۔انہوں نے کہا کہ کارکن احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اپنے ساتھ خشک میوہ جات، پانی اور کپڑے ساتھ لائیں، امکان ہے کہ ہمیں کچھ دن وہاں ٹھہرنا پڑ جائے۔‘مولانا عطا الرحمان نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے ججوں کے رویے کے خلاف پرامن احتجاج ہو گا۔ ہم پرتشدد مظاہروں کی حمایت کرتے ہیں نہ ہی ریاستی اداروں پر حملے ہماری سیاست کا حصہ ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…